ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

چار سال ہو گئے،، بہت برداشت کرلیا میں نے۔۔ اداکارہ صنم بلوچ کو ان کے خاوند نے طلاق دے ڈالی،، کون سے ازدواجی معاملات وجہ بن گئے؟؟مداح بھی چونک گئے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ و مارننگ شو میزبان صنم بلوچ کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبدا للہ فرحت کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف میزبان و اداکارہ صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبداللہ فرحت کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جسکی وجہ اولاد کا نہ ہونا بتائی جا رہی ہے ، واضح رہے کہ صنم بلوچ اور ان عبد اللہ فرحت کے درمیان شادی آج سے 4سال قبل ہوئی جو3سالوں تک بڑی خوش

اسلوبی سے چلتی رہی تاہم چوتھے سال میں دونوں میں تلخ کلامی کا آغاز اس وقت ہوا جب شادی کے چوتھے سال بھی دونوں اولاد کی نعمت سے محروم رہے ۔ اس حوالے سے جب ہمارے رپورٹر ز نے عبداللہ فرحت سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کا فون بند پایا تاہم صنم بلوچ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے نام کے ساتھ سے عبداللہ کا نام ہٹا چکی ہیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us