ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

” تم تو میرے بھائی جیسے ہوہیں،،تمھارے ساتھ میں رومانس کروں بھی تو کیسے؟َ؟؟؟” بھارتی فلمی اداکارہ کرینہ کپور نے یہ بات کس سے کہی تھی؟؟حیران کن انکشاف


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلمی اداکارہ کرینہ کپور نے بلاشبہ اپنی فن کاری کا لوہا اپنی صلاحیتوں اور اپنی لگن سے منوایا ۔ کسی نے سوچابھی نہیں تھا کہ راجہ ہندوستانی فلم کی ہیروئن کرشمہ کپور کی چھوٹی بہن فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ایسا تہلکہ مچائیں گی کہ اپنی بڑی بہن کو بہت پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈیڑھ دہائی کی طویل مدت تک

Related image

بھارت کی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ بن جائیں گی ۔انھوںنے یادیں ، اجنبی، میں پریم کی دیوانی ہوں، خوشی، فدا، کبھی خوشی کبھی غم، مجھ سے دوستی کرو گے ، چنبیلی ، اشوکا ، مجھے کچھ کہنا ہے اور دیگر کئی یادگار فلموں میں اپنی کاکردگی کے جوہر دکھانے والی کرینہ کپور آج بھارتی انڈسٹری ہی کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیوی اور انکے بیٹے تیمور علی خان کی ماں ہیں۔ ان کے کیرئیر کی شروعات میں رفیوجی نامی ایک فلم آئی تھی ۔ جس کے حوالے سے اب ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے ۔ گزشتہ دنوں ایک ایوارڈ شو میں بھارتی فلمی اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کچھ رومانوی مناظر عکسبند کروانے تھے ۔ اور کرینہ شرمانا شروع ہو گئیں ۔ انھوںنے مجھے کہا کہ ” آپ کو تو میں اپنے بھائی جیسا سمجھتی ہوں ۔آپ کے ساتھ رومانس والا سین کیسے ہوسکتا ہے” ۔ اس پر بات ایوارڈ شو میں شریک ہزارو ں افراد کھلکھلا کر ہنس پڑے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us