ہفتہ‬‮   21   اپریل‬‮   2018
           

حسن ؑ اور حسین ؑ تو جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ، لیکن میدان جنگ میں جاکر انھوںنے بھی یہ کام نہیں کیا۔۔مولانا طارق جمیل کا آنکھیں کھول دینے والا بیان جاری ہو گیا


سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم میں انصاف عدل دیانت اور سچائی نہ ہو وہ قومیں ادارے اور لوگ تباہ ہوجاتی ہیں اور ان کے لیے پھر کسی سازش کی ضرورت نہیں پڑتی ہے نماز کے بغیر ہماری زندگی ادھوری اور آخرت بیکار ہے نواسہ رسول ۖ نے تو کربلا کے میدان میں نہیں چھوڑی حسن ، اور حسین آقا دوجہاں

کے نواسے اور جنت کے سردار ہیں لیکن جنگ کی حالات میں بھی انہوں نے نماز نہیں چھوڑی ہم کون ہوتے ہیں نماز قضہ کرنے والے پابندی سے نماز کو ادا کرو نماز میں کامیابی ہے سکھرمیں مولانا طارق جمیل کا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے :مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سچائی دیانت انصاف جس ملک میں ہو جس قوم میں ہو وہ کبھی ناکام نہیں ہوتی،لیکن کسی کے خلاف سازش تباہی کا سبب بنتی ہے جس قوم میں سازش ہو وہ ہلاک ہو جاتی ہیں، قرآن و حدیث پر عمل کرکے آخرت بنائیں اللہ محبوب انبیاء کرام نے عبادت کی حقوق العباد ادا کرو آج ہم ہیں کل نہیں ہونگیں ایک ایک پل اللہ عبادت میں گذاریں تمام مسائل پریشانیاں حل ہو جائیں گی دنیا دھوکے کا گھر ہے اصل تو آخرت ہے ایسے اعمال کریں قبر میں رونا نہ پڑے محشر میں اللہ کے عرش کا سایہ ہوزندگی میں جھوٹ کو نکال دو کسی کو دھوکا مت دو اللہ پاک دہوکہ دینے والے اور جھوٹ بولنے والے کو پسند نہیں کر سکتا مسلمان ڈرپوک کنجوس اور گناہگار ہوگا لیکن جھوٹ نہیں بول سکتا ،میرے نبی نے کہا جو جھوٹ بولتا ہے وہ میری امت میں سے نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کہ عبادت میں زندگی گذاریں تمام مسائل اور پریشانیاں خود بخود حل ہوجائیں گی یہ دنیا دھوکے کا گھر ہے اصل تو آخرت ہے اس لیے ایسے اعمال کریں جن سے آخرت بھی بہتر اور قبر میں بھی رونا نہ پڑے محشر میں اللہ کے عرش کا سایہ ہوقبل ازاں خورشید شاہ نے مولانا طارق جمیل کی سندہی ثقافت اجرک کی چادر پیش کی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us