اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

موبائل فون پر دوستی کرنے والی لاہور کی لڑکی نوجوان کے دل کی بجائے اس کے جسم کی کیا چیز لے گئی؟؟عبرتناک رپورٹ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پیار محبت اور دوستیوں کی پینگیں بڑھا کر کئی بار مردو خواتین اپنا بھاری بھرکم نقصان کر بیٹھتے ہیں ۔ معاشرے میں پیش آئے واقعات کی تعداد دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے سائیڈ افیکٹس اس کے فائدوں سے کہیں زیادہ ہیں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ لاہور کی ریلوے کالونی کے ایک رہائشی محبوب مسیح نامی شخص کے ساتھ پیش آگیا ٍجو فون پر ایک لڑکی سے دوستی کر بیٹھا ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محبوب مسیح کا کہنا ہے کہ گلشن نامی ایک لڑکی نے اس سے فون پر دوستی کی اور اسے ملاقات کےلئے پاس بلوایا اور پر تکلف کھانوں سے اس کی دعوت کی ۔ کھانے کھاتے ہی وہ بے ہوش ہو گیا اور جب اسے ہوش آیا تو اسے معلوم ہوا کہ

اس کا گردہ نکالا جا چکا تھا ۔ اس نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دی تاہم اس پر کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی ۔ اس نے انکشاف کیا کہ یہ ایک منظم گروہ ہے جو سادہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا کران کے گردے نکلوا دیتا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us