اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

مسلم لیگ (ن)بڑی سیاسی طاقت ہے،نواز شریف کی جڑیں عوام میں ہیں ،اگر عمران خان یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ۔۔پرویز خٹک نے ساڑھے چار سال بعد گھٹنے ٹیک دیے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن بہت مستحکم ہے ۔ ایک اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ووٹ بینک ہے ۔ نوازشریف کے جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کو پنجاب میں ہرانا آسان نہیں ہو گا ۔ انھوںنے کہاکہ اگر تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کو پنجاب کے اندر کیش کروا سکتے ہیں تو یہ کرنے میں اتنا آسان نہیں ہے ۔پرویز خٹک نے یہ بھی اعتراف کیا کہ تبدیلی کا جو ویژن تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے

اندر لے کرآئی تھی اس کو سوفیصد عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ انھوںنے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کو ایک بڑی سیاسی طاقت ہونے کی حیثیت حاصل ہے اسے ہرانا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us