پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

میں نے جوتا عمران خان یا علیم خان پر نہیں بلکہ نادیہ خٹک پر پھینکا تھا کیونکہ۔۔۔گجرات واقعے میں پکڑے گئے نوجوان نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ تحریک انصاف کو بھی جھٹکا لگ گیا


گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز گجرات کی جلسہ گاہ میںکپتان کی تقریر کے دوران سٹیج پر جوتا اچھالنے والا نوجوان گرفتار ہو گیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوتے کا ہدف نہ عمران خان تھے اور نہ ہی علیم خان ۔ 22سالہ احمد سفیان نے بتایا کہ جلسے کے دوران اس کا جوتا پھینکنے کا مقصد عمران خان یا

علیم خان کو نشانہ بنانا نہیں تھا ۔ بلکہ درحقیقت وہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما نادیہ خان خٹک کو نشانہ بنانا چاہتا تھا کیونکہ وہ جلسوں میں بے پردگی کے ساتھ آتی ہے اورڈانس شروع کر دیتی ہے اور کوئی بھی آدمی اس بات کو اچھا نہیں سمجھتا ۔ احمد سفیان کا کہناتھا کہ میرا پھینکا گیا جوتا علیم خان کو غلطی سے لگ گیا ۔ میرا اصل نشانہ نادیہ خٹک تھیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us