پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

برطانیہ اور روس میں جنگ چھڑنے کا خطرہ،،23روسی سفارتکاروں کی ہنگامی بے دخلی، فٹ بال ورلڈ کپ کا بھی بائیکاٹ


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور روس کے تعلقات کشیدگی کی انتہا پر پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ نے اپنے ملک میں 23روسی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے روس کے 23سفارتکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تھریسا مے کا کہناہے کہ فیصلہ ملک کی قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا اور اس بارے میں اقوام متحدہ کوبھی شکایات کی جائیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا

کہ برطانیہ اپنے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے تمام اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ انھوںنے مزید کہا کہ برطانیہ اپنی فٹ بال ٹیم کو بھی ورلڈ کپ 2018کےلئے روس نہ بھیجنے پر غور کر رہا ہے ۔ روسی وزیرخارجہ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے روس اس کا جواب برطانیہ کو 10روز کے اندر دے گا۔ یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us