پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کس چیز کو بہت پسند کرتے ہیں؟؟ان میں اور پوٹن میں کون سی بات مشترک ہے؟امریکہ کو کیا خطرات ہیں؟؟ہیلری کلنٹن لمبے عرصے بعد میدان میں آگئیں


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں اور امریکا کے لیے یہ انتہائی خطرناک وقت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے ممبئی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ہیلری کلنٹن

 

کا کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ آمروں سے قریب ہیں اور انہیں اپنا آمرانہ رویہ بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور روس سے بھی زیادہ ہے۔ہیلری کلنٹن اپنے مخالف کی صدارتی مہم سے بھی نالاں تھیں اور انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بے ادب رویہ کے جواب میں اپنے ووٹرز کو بھی تفریح فراہم کرنی چاہیے تھی؟ ان کا ماننا ہے کہ سابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومیز کے 28 اکتوبر 2016 کو ان کے ذاتی ای میل سرور کے حوالے سے کانگریس کو لکھے گئے خط کی وجہ سے انہوں نے وائٹ خواتین ووٹرز کی حمایت کھوئی تھی۔ہیلری کلنٹن کے بیان کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

Image result for trump with putin

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us