پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

کیوں ہرایا؟؟؟؟؟ سینیٹ الیکشن میں راجہ ظفر الحق کی شکست پر نواز شریف غصے سے کانپ اٹھے۔۔کس کو سامنے لانے کا حکم دے ڈالا؟؟اہم رپورٹ


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزدکردہ چیئرمین سینٹ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی شکست پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کو کم ووٹ ملنے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مذکورہ تحقیقاتی کمیٹی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے مختلف محرکات کا جائزہ لے گی اور اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کریگی کہ پاکستان مسلم لیگ ن سمیت اتحادی جماعتوں کے کن کن اراکین نے راجہ ظفر الحق کو ووٹ کاسٹ نہیں کیاذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سینیٹرز

جن کا بظاہر پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں سے تعلق ہے اور انہوں نے راجہ ظفر الحق کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا ان کے نام سامنے آنے پر ایسے ناموں کو باقاعدہ پبلک کیا جائے انکوائری کمیٹی آئندہ پندرہ روز میں اپنی رپورٹ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو پیش کریگی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us