پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

یار بچی لاہور سے آئی ہے، دعا کر اکیلی ہو ، پھر دیکھ میں اسے کیسے ۔۔۔۔” اوبر ڈرائیور نے فون بند ہونے سے پہلےہی اپنی ساتھی کو ایسی کیا بات کہہ ڈالی کہ لڑکی ٹھٹھک کر رہ گئی؟


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں آن لائن ٹیکسی کی فراہم کردہ سروسز جہاں لوگوں کےلئے بے حد فائدہ مند ہیں وہیں پر کچھ جرائم پیشہ عناصر نے بھی ان سروسز کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل شروع کردی ہے ۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی ڈرائیور کو کسی لوکیشن پر بلوا کر اس سے گاڑی اور نقد رقم چھین کر اسے جانی نقصان پہنچایا جا تاہے تو

کہیں پر اس کمپنی سے وابستہ افراد خواتین کی سفری مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکر اسے ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور سے کراچی گئی ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا جس نے واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر ڈال دی ہیں اور ساتھ میں ڈرائیور کے نام اور تصویر کا سکرین شاٹ بھی دے دیا ہے ۔ لڑکی نے بتایا”میں کراچی گئی ہوئی تھی ۔اور معروف آن لائن سروس اوبر کی گاڑی بک کروا کر کہیں جانا چاہتی تھی۔موبائل فون میں موجود ایپ سے اپنی لوکیشن دے کر ایک شخص سے رابطہ کیا اور اسے بلوایا ،میں اسے سمجھا رہی تھی کہ مجھے کہا ں جانا ہے لیکن اچانک اسے میری آواز موصول ہونا بند ہو گئی اور وہ سمجھا کہ شاید کال منقطع ہو گئی ہے۔ اس نے اپنے کسی ساتھی سے بات کرنا شروع کر دی اور کہا۔۔یار بچی لاہور سے آئی ہے، دعا کر اکیلی ہو،باقی دیکھ پھر میں پھنسا وغیر ہ لوں گا ” لڑکی کاکہنا ہے کہ اس پر میں شدید خوفزدہ ہوئی اور کال فوری طور پر بند کر دی۔ شکر ہے کہ میں اس شیطان صفت انسان کے ارادے پہلےسے بھانپ گئی ۔ ورنہ نہ جانے کیا ہوتا۔لڑکی نے کمپنی کے ذمہ داران سے مذکورہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us