بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

رات کی بریکنگ نیوز مسلم لیگ (ن) کے 7ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ترجمان فواد چودھری کہتےہیںکہ حکومتی جماعت کے ارکان کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف میں دو رکن اسمبلی شامل ہو چکےہیں جبکہ 7مزید ارکان اسمبلی بھی

 

ہم سے رابطے میں ہیں۔انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی متعدد شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت میں خواہاں ہیں ۔مزید 7ارکان اسمبلی جلد پی ٹی آئی میں آنے والے ہیں۔ لیکن ہم پہلے ہر حلقے کا تجزیہ لے رہے ہیں کہ وہاں پر ہماری اپنی پارٹی کے لوگوں کی کیا پوزیشن ہے۔اور ہم وہاں سے ن لیگ کے رہنماؤں کو پارٹی میں لے سکتے ہیں یا نہیں ۔اور تین چار لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ باقی منتظر ہیںْ

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us