بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

چئیرمین سینیٹ کو جتوانے کے بعد اب تحریک انصاف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کس کو بنوانے والی ہے؟؟؟مسلم لیگ (ن)کےلئے نئی پریشانی آگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین سینیٹ کےلئے تحریک انصاف نے اپنی سیاسی جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کر لی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کی سیٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا کامیاب ہو گئے ہیں۔ اب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کےلئے پاکستان تحریک انصاف پوری طرح متحرک ہو گئی ہے اوراپنا امیدوار لانے کےلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے ۔تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو قائد حزب اختلاف منتخب کروانے کیلئے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے

رابطے کرکے حمایت کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب میں شکست کے بعد اگر ن لیگ اب قائد حزب اختلاف بھی منتخب کروانے میں ناکام رہی تو سینیٹ میں حکمراں جماعت اپنا کنٹرول مکمل طور پر کھو دے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us