بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

بھولی ہوئی ہوں داستاں،،گزرا ہوا خیال ہوں۔۔۔۔۔ پچھلے چئیرمین سینیٹ رضا ربانی بھی طویل خاموشی کے بعد بول پڑے۔۔آصف زرداری کے حوالے سے دھماکے دار بیان


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو کسی قسم کی وضاحت نہیں دی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر فیصلے کی تائید بھی کرتے ہیں۔ان کی پہلے بھی کسی قسم کی کوئی ناراضگی نہیں تھی اور نہ ہی اب ناراض ہیں ۔انہوں نے صحافی کے سوال پر کہ آپ نے آصف زرداری کے سخت موقف کوکیسے دیکھا تو اس پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے آصف زرداری کو کوئی وضاحت نہیں دی، ہر ایک

کو اپنی بات کہنے یا رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ صحافی کے سوال کہ آپ نے پارٹی پالیسی کو فالو نہیں کیا تو اس کا جواب دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہایہ ایک پوزیشن تھی اس پر کو ئی بات نہیں کرسکتا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us