اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے شکست کا روک ہی لگا لیا،،ایسا کام کرڈالا کہ صحافی حیران رہ گئے مجھے بس اکیلا چھوڑ دیں،مجھے سگریٹ پینے دیں،اس وقت پرائیویسی چاہیے،بعد میں بات کروں گا۔میڈیا سے مختصرگفتگو


اسلام آباد(مانیٹرنگ ) مسلم لیگ ن کے سینیٹرآصف کرمانی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست پر دلبرداشتہ ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بس اکیلا چھوڑ دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ترجمان سینیٹرآصف کرمانی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست پردلبرداشتہ ہوگئے۔صحافی نے سوال پوچھا کہ ”نتیجے سے متعلق آپ کیاکہیں گے؟” آصف کرمانی نے کہاکہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔مجھے سگریٹ پینے دیں ،اس وقت پرائیویسی چاہیے۔بعد میں بات کروں گا۔واضح رہے بلوچستان پینل

کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔صادق سنجرانی کوچیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔صادق سنجرانی نے 57ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل حکمران جماعت کے امیدوارراجاظفرالحق نے 46ووٹ حاصل کیے.

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us