منگل‬‮   21   اگست‬‮   2018
           

صادق سنجرانی نے چئیرمین سینیٹ بنتے ہی کس کو باہر نکال دیا؟؟حیران کن رپورٹ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ بنتے ہی پہلا آرڈر، مہمانوں کی گیلری میں وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان لڑائی پر دونوں کو ایوان سے باہر نکلوا دیا۔ پیر کے روز سینٹ میں چیئرمین کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب جاری تھا کہ اس دوران مہمانوں کی گیلری میں عمران خان کے حق میں نعرہ لگانے والے رکن اسمبلی حامد الحق نے وزیر اعظم کے صاحبزادے عبداللہ عباسی کی لڑائی ہو گئی اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔ ایوان میں بدمزگی پر چیئرمین نے سکیورٹ

ی کے ذریعے دونوں کو باہر لے جانے کا پہلا آرڈر جاری کیا۔ ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد الحق نے کہا کہ انہوں نے صادق سنجرانی کی جیت کی خوشی میں نعرے لگنے پر تحریک انصاف کے حق میں نعرہ لگایا تو پیچھے بیٹھے شخص نے ان کا گلا دبانے کی کوشش کی ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us