بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

کرنل قذافی کی نماز جنازہ پڑھائے جانے کے بعد ان کی لاش کہاں گئی؟؟پورے لیبیا میں تہلکہ مچ گیا ،حیران کن صورتحال


طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے سابق مطلق العنان صدر مقتول معمر قذافی کی لاش کے بارے میں ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ وہ کہاں گئی اور اس کو کہاں دفن کیا گیا تھا؟سعودی عرب میں لیبیا کے سابق سفیر محمد سعید آل قشاط نے روسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ کرنل معمر قذافی کی قبر کے بارے میں انھیں کچھ معلوم نہیں ہے۔اکتوبر 2011ء میں ان کی ناگہانی موت کے بعد ان کی لاش مصراتہ بریگیڈز کے حوالے کی گئی تھی ۔ وہ ایک ہفتے تک ایک مردہ خانے میں پڑی رہی تھی۔پھر اس کو غسل دیا گیا اور ان کی میت پر نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ۔اس کے بعد کچھ معلوم نہیں کہ ان کی میت کدھر گئی تھی ۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول صدر کے بعض

رشتے داروں اور قبائلی سرداروں نے ان کی میت حوالے کرنے اور پھر قبر کی جگہ کی نشان دہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مصراتہ بریگیڈ نے تدفین کی جگہ کے بارے میں کچھ بتایا تھا اور نہ اب تک کسی کو اس حوالے سے کچھ معلوم ہوسکا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us