اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

اسد عمرا اورشیریں مزاری کو مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے روک کر ملکی تاریخ کا ایسا کام کر ڈالا جو آج تک نہیں ہوا، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے چنائو کی جنگ آخر کار اپنے اختتام کو پہنچی چئیرمین سینیٹ کے عہدے پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی سیٹ پر پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا کامیاب ہو گئے ۔ سینیٹ الیکشن کی گہماگہمی ختم ہوتے ہی ارکان ایوان سے نکل کر گھروں کو جانے لگے تو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کو مسلم لیگ (ن) نے گھیر

لیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے دونوں کی گاڑی کا راستہ روک لیا اور ایک نیا نعرہ لگانا شروع کر دیا ” زرداری نیازی بھائی بھائی” ۔ کافی دیر تک دونوں رہنماکارکنوں کے رش میں پھنسے رہے اور پھر پولیس کی مداخلت پر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us