اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

دھماکے دار خبر تو اب آئی مسلم لیگ (ن)کے کن 12سینیٹرز نے صادق سنجرانی کو ووٹ دے ڈالے؟؟ہر طرف کھلبلی مچ گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کےنام سامنے آچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر لائے گئے امیدوار صادق سنجرانی 57ووٹ لے کر چئیرمین سینیٹ بن گئے ہیں جبکہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی سیٹ پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ جنھوںنے اپنی سیٹ کےلئے 54ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمااور سینیٹر راجہ ظفر الحق کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ انھوںنے اپنے مد مقابل امیدوار سے 11ووٹ کم یعنی 46ووٹ حاصل کیے ۔ اس پر پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے جن کا کہناہے

 

کہ ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کیخلاف بغاوت کی ہے۔ شیخ رشید کا مزید دعوی ہے کہ ن لیگ کے 10 سے 12 سینیٹرز اب اپنی پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔ یہ الیکشن ن لیگ کی سیاست کا خاتمے کا باعث بنے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us