اتوار‬‮   24   جون‬‮   2018
           

چئیرمین سینیٹ کی سیٹ پر بد ترین شکست۔۔ وہ کون تھا جو آخری لمحوں میں مسلم لیگ (ن)کو دھوکا دے گیا ۔۔سینئر صحافی نے راز سے پردہ ہٹادیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی نئے چئیرمین سینیٹ بن گئے ہیں ۔انھوںنے اپنے مخالف امیدوار ظفر الحق کے 46کے مقابلے میں 57ووٹ حاصل کیے ۔ سینئر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی سہیل وڑائچ نے مسلم لیگ (ن) کی شکست کو اپ سیٹ قرار دے دیا ۔ انھوںنے کہا اس شکست کی ایک اہم وجہ مسلم لیگ (ن)کے اپنے اتحادیوں کا عین وقت پر حکومتی جماعت سے منہ موڑ لینا ہے ۔ ان میں ایم کیو ایم پاکستان

اور فاٹا کے سینیٹرز شامل ہیں۔ انھوںنے کہا کہ انھی سینیٹرز کا آخری وقت میں فیصلہ چئیرمین سینیٹ کی سیٹ کےلئے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ جبکہ ان کی رائے میں ن لیگ کے کسی سینیٹر نے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us