منگل‬‮   21   اگست‬‮   2018
           

ٹینس کی دنیا کے شہزادی ماریا شیرا پوا نے اپنے کوچ کے ساتھ کیا کر ڈالا؟؟؟چاہنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں


ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا نے اپنے کوچ سوین گرونویلڈ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ شراپووا نے 2014ئ میں گرونویلڈ کی خدمات حاصل کی تھیں اور اسی سال انہوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 15 ماہ ڈوپنگ پابندی کے بعد شراپووا نے گزشتہ سال اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کی تھی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ رواں برس بھی اب تک صرف پانچ فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔امریکہ میں جاری انڈین ویلز ٹینس میں انہیں پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے

کوچ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ 30سالہ شراپووا نے اپنے بیان میں کہا کہ گرونویلڈ تجربہ کار کوچ ہیں، انہوں نے چیلنجنگ اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا جس پر ان کی مشکور ہوں اور میں ان کے کامیاب مستقبل کی خواہشمند ہوں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us