بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

میں نے لڑکیوں یہ سکھانا شروع کیا ہوا ہے کہ وہ کون کون سے طریقے۔۔ جسم فروشی کی ٹریننگ دینے والی خاتون نے شرمناک تفصیلات سے آگاہ کر دیا


پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سابق آسٹریلوی خاتون صحافی اور رائٹر سمانتھا ایکس نے اب جسم فروشی کی تربیت کے شرمناک کاروبار کےلئے کمپنی قائم کر دی ہے جس کا نام ہے سمانتھا ایکس اینجلز ۔ جسم فروشی سے شہرت حاصل کرنے والی اس خاتون کی کمپنی میں تربیت کےلئے آنے والی لڑکیوں میں سراغ رساں، اساتذہ، میڈیا ورکرز، ماہر نفسیات

غرضیکہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین آنا شروع ہو گئی ہیں۔ سمانتھا نے پہلی مرتبہ اپنے اس کاروبار کی نوعیت کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم کی ہیں۔ اس کا کہنا ہےکہ میرے پاس آنے والی خواتین 25برس سے زیادہ عمر کی ہوتی ہیں جو ذہنی اعتبار سے پختہ، طاقتور ، سنجیدہ اور شائستہ مزاج ہوتی ہیں۔ سمانتھا کہتی ہیں کہ میرا کام ان خواتین کو جنسی معاملات کی تربیت دینا نہیں ہے بلکہ خواتین کو یہ بتانا ہے کہ انھیں اپنے گاہکوں سے کیسے برتائو کرنا چاہیے۔اور انھیں اپنی سکیورٹی کےلئے کیا کیا اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ گفتگو اور میل جول کے آداب کیا ہیں۔ پہلی بار ملاقات میں کن باتوں کا خیال ضروری ہے یا گاہکوں کی جذباتی وابستگی کی صورت میں کون سی باتیں ضروری ہیں۔سمانتھا کا کہنا ہے کہ میں ٹریننگ کےلئے آئی خواتین کو پہلی ملاقات میں بھانپ لیتی ہوں کہ یہ میرے ساتھ چل سکیں گی یا نہیں۔ اکھڑ مزاج، باتونی، بے کیف شخصیت کا شکار اور اونچا بولنے والی لڑکیوں کو میں اپنے پاس نہیں رکھتی ۔کیونکہ میں جانتی ہوں کہ نہ تو ان کے ساتھ وقت گزار کر کسی کو خوشی ہوسکتی ہے اور نہ ہی ان پر 700ڈالر خرچ کرکے۔

Image result for samantha x

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us