پیر‬‮   21   مئی‬‮   2018
           

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے شہرت ملے،،اور اس لڑکی نے یہ کیاکام شروع کر دیے؟؟؟اقرا عزیز کی ایسی تصاویر کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز انتہائی تھوڑے وقت میں خود کو مستقبل کی سپر سٹار کے طور پر منواچکی ہیں،خوبصورتی کے علاوہ ان کا یہ خاصہ بھی ہے کہ وہ حساب چکتا کرنے میں دیر نہیں لگاتیں اور ناقدین کو انتہائی عمدگی کے ساتھ ’شٹ اپ‘ کرادیتی ہیں۔ گزشتہ دنوں اقرا عزیز کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی

 

بکنی والی ایک تصویر انسٹا گرام پر لگائی۔ یہ تصویر لگنے کی دیر تھی کہ ان کے خلاف تنقید کا طوفان امڈ آیا اور لوگ بھانت بھانت کے فتوے لگانے لگے، اقرا عزیز نے کسی کو بھی جواب دے کر بحث کو طول دینے کی بجائے اپنی چھٹیوں کی تصاویرپر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا جس کے باعث سوشل میڈیا ٹرولز اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔2 روز پہلے بھی 23 سالہ اداکارہ اقرا عزیز کی ایک غیر مناسب لباس میں تصویر منظر عام پر آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا پر مشہور پیجز نے بھی یہ تصویر شیئر کی جس کے بعد اقرا عزیز کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ اقرا عزیز نے ایسی کوئی تصویر بنوائی ہی نہیں بلکہ یہ ان کی فوٹو شاپ شدہ تصویر ہے۔بہت سے لوگوں کو اس تصویر کی حقیقت بھی معلوم نہیں لیکن پھر بھی اس پربھانت بھانت کے

Image result for iqra aziz bikiniتبصرے کر رہے اور اداکارہ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us