پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

اگر یہ سین ڈالا گیا تو میں فلم ہی نہیں کروں گا،،شاہد کپور نے عامر خان جیسے نخرے شروع کر دیے، پروڈیوسر نے کیا کیا؟؟حیرا ن کن خبر


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلمی اداکار شاہد کپور پچھلے 15سال سے باھرتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہے۔ دل مانگے مور سے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والے شاہد کپور اب خاصے تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ خود سر اور مغرور ہوچکے ہیں۔ اگرچہ حالیہ چند سالوں سے وہ باکس آفس پر کوئی بڑی فلم دینے میں ناکام ہوئے ہیں تاہم فلم پدماوت کی

بھرپور کامیابی کے بعد بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے، اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی فلم چھوڑنے کی دھمکی پر پروڈیوسر کو فلم سے ایک سین نکالنا پڑ گیا۔ اپنی نئی فلم بتی گل میٹر چالو کی شوٹنگ میں مصروف شاہد کپور کو فلم میں موجود ایک سین نامناسب لگا تو انہوں نے وہ مناظر فلمانے سے صاف انکار کردیا۔اس دوران انہوں نے ڈیمانڈ کی کہ فلم سے اس سین کو نکالتے ہوئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی جائے بصورت دیگر وہ مزید شوٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔شاہد کپور کی دھمکی کے سامنے پروڈیوسر شری نارائن سنگھ نے گھٹنے ٹیک دیے اور سین نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پدماوت کی کامیابی کے بعد شاہد کپور بھی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں، کیونکہ وہ بھی ناپسندیدہ سین اپنی فلم سے نکلوا دیتے ہیں۔ اسی طرح اداکار شاہد کپور کا بھی کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلم میں ہر سین پرفیکٹ چاہیے۔ یاد رہے کہ فلم بتی گل میٹر چالو میں شاہد کپور پہلی مرتبہ خوبرو اداکارہ شردھا کپور کیساتھ جلوہ گر ہوں گے اور ریاست اترکھنڈ کے ایک سادہ وکیل کا کردار نبھائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us