پیر‬‮   25   جون‬‮   2018
           

سلمان ، عامر اور شاہ رخ خان اپنے باڈی گارڈز کو کتنے کروڑ روپے تنخواہیں دیتے ہیں؟؟حیرت کے بڑے جھٹکے کےلئے تیار ہو جائیں


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) فنکاری کے میدان میں سپرسٹار بن جانا شہرت اور پیسے کے لحاظ سے تو وارے نیارے والی بات ہے لیکن اس کی ایک قباحت ایک خاص قسم کی آزادی اور بے فکری سے محروم ہوجانا ہے۔ اور شاید ایک عام آدمی اس اعتبار سے خوش نصیب ہے۔لیکن بالی ووڈ کے سپر سٹارز تو ہمہ وقت اپنے گارڈز کے حصار میں پھنسے رہتے ہیں اور وہ بھی

Image result for salman khan  guard

بھاری بھرکم رقوم کو چکا کر۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ کامیاب اداکاروں کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جنہیں ایک نظم و ضبط میں رکھنے کیلئے کچھ مضبوط ڈیل ڈول والے افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔بالی و وڈ اسٹارز کی بے پناہ مقبولیت نے ان کی ذاتی زندگیوں کو ختم کردیا ہے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ایک بڑا ہجوم انہیں گھیر لیتا ہے اس مشکل سے نجات حاصل کرنے

Image result for salman khan  guard

کے لیے پیشہ ور محافظوں کو ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔بدلتے وقت کے ساتھ یہ باڈی گارڈز بالی وڈ ستاروں کی زندگی کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔ وہ ان باڈی گارڈز کو ہر طرح سے خوش رکھنے ک

Image result for salman khan  guard

ی کوشش کرتے ہیں۔اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ عام محافظوں کی طرح ہوتے ہیں اور ویسی ہی زندگی گزارتے ہیں تو آپ غلط ہیں۔ کیونکہ ان کی ماہانا تنخواہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ آپ سوچ کر دنگ رہ جائیں گے۔ حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ پر معروف بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے محافظوں کی دی جانے والی تنخواہ کے اعداد وشمار منظر عام پر آئے ہیں۔سب سے پہلا نمبر ہے بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے محافظ شیرا کا، جو ایک طویل عرصے سے سلمان خان کی سکیورٹی کے امور سنبھالے ہوئے ہے۔ سلمان خان شیرا سے بھرپور محبت کرتے ہیں۔ شیرا کو ان خدمات کے عوض 2 کروڑ سالانہ معاوضہ ملتا ہے۔بالی وڈ کے کنگ خان کے باڈی گارڈ کا نام روی ہے۔ جو شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کا ذمہ دار ہے

Image result for shah rukh khan  guard

Image result for shah rukh khan  body guard

۔ شاہ رخ خان اپنے محافظ کو سالانہ 2 کروڑ50 لاکھ انڈین روپے معاوضہ دیتے ہیں۔عامر خان کے مداح بھی کروڑوں کی تعداد میں ہیں تو انہیں بھی اپنی حفاظت پر کروڑوں خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج اس ذمہ داری کو با احسن نبھا رہے ہیں اور اس کے عوض سالانہ2 کروڑ کما رہے ہیں۔دپیکا کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری جلال نامی بادی گارڈ نبھا رہے ہیں۔ دپیکا ہر سال جلال کو راکھی بھی باندھتی ہیں۔دپیکا جلال کو اس کی خدمات کے عوض 80 لاکھ روپے سالانہ ادا کرتی ہیں۔بالی وڈ کے بگ بی کے پرستاروں کی تعداد بھی بے شمار ہے اور انہیں خود کو ہجوم سے محفوظ رکھنے کے لیے باڈی گارڈ کی ضرورت پڑتی ہے، جس کی ذمہ داری جیتندرشیندے نے سنبھالی ہوئی ہے۔

Image result for amitabh bachchan bodyguard

Related image

جیتندر امیتابھ بچن کو محفوظ رکھنے کا معاوضہ 1کروڑ 50لاکھ روپے سالانہ لیتے ہیں۔مارشل آرٹ کے ماہر معروف اداکار اکشے کمار کو بھی اپنی حفاظت کے لیے محافظوں کی ضرورت پڑتی ہے، اس کام کے لیے انہوں نے شریسے تھیلے نامی باڈی گارڈ کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو اکشے کو ہجوم سے محفوظ رکھتے ہیں۔ شریسے کی سالانہ تنخواہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

Image result for amir khan  body guard

Image result for amir khan  body guard

Image result for amir khan  body guard

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us