پیر‬‮   21   مئی‬‮   2018
           

پاکستان اور بھارت چار جنگیں لڑیں گے ، اور آخری جنگ میں۔۔۔گاندھی کی وہ پیشگوئی جس کے بعد انتہا پسند ہندوئوں نے انھیں قتل کر دیا تھا


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کو برصغیر کے بڑے سیاسی رہنمائوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ بھارت کی آزادی کا سہر ا تو گاندھی کے سر ہے ہی۔ اپنے لبرل اور روشن خیالی کے وچاروںکی وجہ سے وہ 50کی دہائی میں بھی انتہا پسندوں کی آنکھوں میں کھٹکتے تھے۔ اگرچہ انھوںنے تقسیم ہند کی مخالفت کی تھی لیکن ان

کے نزدیک کچھ وجوہات ایسی تھیں ۔ جن کی بنا پر وہ ہر گز نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگیں ہوں۔ تقسیم کے اوائل میں ہی انھوںنے پنڈتوں کو بلوا کر پاکستان اور بھارت کی کنڈلیاں نکلوا لی تھیں ۔ اور پھر ان پنڈتوں نے پاکستان اور بھارت کی جنگوں کے حوالے سے پیش گوئیاں کی تھیں ۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستا ن اور بھارت میں چار جنگیں ہوں گی اور آخری جنگ فیصلہ کن ہو گی۔ اس کا فیصلہ کس کے حق میں ہو گا ، یہ نہیں بتایا گیا لیکن کچھ ایسے اشارے ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ گاندھی جی ڈرتے تھے کہ پاکستان بھارت کو شکست دے دے گا۔اس لئے ان کی کوشش تھی کہ ان دونوں ملکوں کی جنگیں نہ ہی ہوں۔ انھوںنے تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے تمام مطالبے منوانے کےلئے اپنی ہی حکومت پر دبائو ڈالا۔ جس میں 55کروڑ روپے کی پاکستان کے حصے کی رقم دلوانا بھی شامل تھا۔ انھوںنے پاکستانی مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال بھی کی تھی ۔ جس کے بعد انھیں انتہا پسند ہندوئوں نے ان کو قتل کر دیا ۔ انتہا پسندوں نے ان کی تحریک کو ” مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش” قرار دیا تھا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کے قتل کا مرکزی رہنما “نتھو رام گوڈسے ” نامی شخص تھا جسے پھانسی دے دی گئی،

Image result for mahatma gandhi

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us