پیر‬‮   21   مئی‬‮   2018
           

اللہ تعالیٰ کی فوری پکڑ کا بہترین مظہر خانہ کعبہ کے اندر موجود وہ جگہ جہاں کھڑے ہوکر ایک مردو خاتون نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا تو دونوں فوری طور پر اللہ کے بدترین عذاب کا شکار ہو گئے۔۔۔امام الازرقیؒ کا روایت کردہ عبرتناک واقعہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ خدا کی رحمت کو سمیٹنے کے لئے مسلمانان عالم بڑی آرزوئیں لیکریہاں آتے اور دعا ئیں کرتے ہیں ،خانہ کعبہ کا ہر گوشہ عافیت اور رحمت کا باعث ہے.مقام حطیم ایسی جگہ ہے جہاں جو بھی دعا کی جائے قبول ہوتی اور جب کوئی یہاں کھڑے ہوکر کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے ،اسکی سزا بھی اسکو فوری مل جاتی ہے.امام الازرقیؒ نے ابن جریج سے روایت کیا ہے. فرماتے ہیں کہ الحطیم، رلم، مقام زمزم اور الحجر کے درمیان ہے. اساف اور نائلہ ایک مرد اور عورت تھے. وہ کعبہ میں داخل ہوئے تو مرد نے عورت کو کعبہ کے اند ربوسہ دیا تواللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو پتھر بنادیا. پھر کعبہ سے نکال کر ایک کو زم زم کی جگہ نصب کیا گیا اور دوسرے

کو کعبہ کے سامنے رکھ دیا گیا تاکہ لوگ عبرت حاصل کریںاور ان جیسے افعال شنیعہ سے اجتناب کریں. اس جگہ کو حطیم کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں قسمیں اٹھوانے کے لئے لوگ جمع ہوتے تھے اور اس میں دعا قبول ہوتی ہے. یہاں جس ظالم کے متعلق بددعا کی گئی وہ ہلاک ہوگیا اور بہت کم یہاں گناہ کی قسم اٹھائی گئی لیکن جس نے ارتکاب کیا ،فوراً اس کو سزاملی. یہ لوگوں کو ظلم سے روکنے والی جگہ ہے اور لوگ یہاں جھوٹی قسمیں اٹھانے سے ڈرتے تھے. یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہا حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کا سراج منیر طلوع فرمایا پس اب اس معاملہ کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک موثر فرمادیا.

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us