اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

ابے تیری یہ جرات ؟؟ جانتا ہے میں کون ہوں؟؟؟ مشہور سیاستدان اورحکومتی شخصیت کے بیٹے نے گاڑی سے اتر کرغریب ملازم کا وہ حشر کر ڈالا۔۔باپ نے بھی شرمناک رویہ اپنا لیا


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)گاڑی روکتے ہو، کیا مجھے جانتے نہیں؟ بھارت میں ٹول پلازہ پر گاڑی رکوانے پر یہ کہتے ہوئے بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیٹے نے ٹول پلازہ پر تعینات ملازم پر تشدد کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کوئی فلمی مناظر نہیں بلکہ بھارت میں پیش آنے والا ایک تازہ واقعہ ہےِ،بھارتی ریاست یو پی کے ہائی وے پر سفر کرنے والے بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیٹے کو ٹول پلازہ پر کھڑے ملازم نے روکا جس پر وہ بھڑک گیا۔حکمران جماعت کے غنڈوں اورایم ایل اے کے بیٹے نے گاڑی سے اتر کر ٹول پلازہ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آئندہ ان کی گاڑی کو بغیر روکے جانے کی تلقین کر ڈالی۔دوسری جانب ایم ایل اے پورن پرکاش

نے بیٹے کو سدھارنے کے بجائے الٹا ٹول پلازہ کے عملے پر تنقید کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی جے پی کے کئی اراکین اسمبلی کے تشدد کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved