اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

پاکستان میں انتہائی خوفناک حادثہ وین انتہائی گہری کھائی میں جاگری،،ڈیڑھ درجن مسافروں بارے انتہائی تشویشناک خبر


سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پنو عاقل کے قریب مسافر ویگن کھائی میں جا گری ، ڈرائیور ، کلینر سمیت 18مسافر شدید زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح پنو عاقل کی قومی شاہراہ پر جیکب آباد سے رھڑکی میلے پر جانیوالی ایک ویگن پنو عاقل کے قریب ایک کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ویگن میں سوار ڈرائیور رحمت اللہ ، کلنیر دوست محمد سمیت 18مسافر مرد و خواتین اور بچے جن میں پرتم چند ، جے پرکاش ، روی کمار ، رمیش کمار ، ہریش کمار ، پونم ، شرما ، گرما لعل ، ھیرا لعل ، جوتو مل ، پریم ساگر ، ایشور لعل و دیگر شدید زخمی ہو گئے

جنہیں علاج کیلئے پنو عاقل ، روہڑی اور سکھر کے سرکاری اسپتالوں میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی واقعہ کے حوالے سے مسافروں کا کہنا تھا کہ ویگن اچانک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved