منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

لاہور پر چار ارب ڈالر لگ گئے،،آکر حالت دیکھ لیں۔۔دونوں باپ بیٹی جھوٹے ہیں،اسحا ق ڈار کو اس طریقے سے بھگا یاگیا،اور تو اور وزیر ریلوے بھی۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا صبر کا پیمانہ لبریز


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے ،ماضی میں نیب پر ہماری بڑی تنقید رہی ہے، جسٹس جاوید اقبال نے جیسے کام کیا ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آج بڑا تاریخی دن ہے، اداروں نے کام کی

جھلک دکھائی ،پہلے سپریم کورٹ نے ملک کے طاقت ور ترین مافیا کو پکڑا اور وزیر اعظم کو کرپشن پر باہر کیا گیا ، پورا لاہور کھودا ہوا ہے، چار ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود حالات خراب ہیں،۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں میاں اسلم اقبال ، عمر سرفرازچیمہ ،رانا ندیم ،عائشہ چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، افواد چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے. چیئرمین نیب نے آکراحتساب کے عمل کو تبدیل کرکے رکھ دیا نیب نے نواز شریف، مریم نواز ،ان کے بھائیوں اور کیپٹن صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا احسن قدم اٹھایا پاکستان کے عوام احتساب اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں انکا کہنا ہے کہ نیب جوکام کررہا ہے، وہ قابل تعریف ہے لیکن نیب کی طرف سے صرف خط لکھنا کافی نہیں، فیصلے پر عملدرآمد بھی کرایا جائے اس سے پہلے بھی نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھاتھا لیکن اس پر بھی عمل درآمد نہیں کروایاگیا بلکہ وزیراعظم کے طیارے میں اسحاق ڈار کو فرار کروایا گیاان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملزم اسحاق ڈار کو فرار کرایا، جرم میں برابر کے شریک ہیں، وزیرِ داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے اور انہیں فرار

کروانے پرحراست میں لیا جائے آج بھی پنجاب ہاؤس سے ملزمان سرکاری پروٹوکول میں عدالت میں پیش ہورہے ہیںمسلم لیگ (ن) علی بابا چالیس چوروں کا گروہ ہے، چالیس چوروں کو ان کا حصہ ملتا ہے نوازشریف 1993 سے لند ن میں جائیداد رکھتے ہیں، مریم نوازمذکورہ جائیدادوں کی 2006 سے بینی فیشل آنرہیں، نوازشریف اور ان کی بیٹی دونوں جھوٹے ہیں حسین نواز اور حسن نواز کی آج بھی کمپنیاں کام کررہی ہیںنوازشریف وزیر اعظم ہوکر منی لانڈرنگ کرتے رہے وزیرریلوے نے ہاؤسنگ سکیمیں بناکر لوگوں کو لوٹا انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بنیاد ی مسئلہ کرپشن ہے، گلی ٹھیک کرانی ہو، میٹرلگوانا ہو، تو بھی رشوت دینا پڑتی ہے اتنا سارا پیسہ لگانے کے باوجودبھی لاہورشہرقابل سفرنہیں، چار ارب ڈالرخرچ کرنے کے باوجود پورالاہور کھدا ہوا ہے یہ سب لوگ پاکستان کے وسائل کا بٹوارہ کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسی لیے ان کو مافیا کہا تھا حکومت اپنے ایم این ایز کو 94 ارب بانٹ چکی الیکشن 2018کیلئے رائے ونڈ میں خصوصی سیل قائم کرکے اپنے افسران کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں یہ الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آ رہا انہوںنے کہاکہ ہم بہت بڑے مافیا کیخلاف لڑ رہے ہیںحکومت چوروں کو بچا رہی ہے شاہدخاقان کاغذی وزیراعظم ہے،اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیںان کا کہنا تھا کہ عمران خان، پرویزخٹک ہو یا جہانگیر ترین

کوئی احتساب سے بالاترنہیں، عمران خان نے تین دن سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کیااحتساب کو ویلکم کیا تھاایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ نوازشریف کامؤقف کہ الیکشن جیت گیاکیس ختم کردیں، غلط ہے انتخابی فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملے لودھراںضمنی الیکشن کا نتیجہ توقعات کے برعکس لیکن ٹرینڈ کے مطابق ہے عموماً پیپلزپارٹی سندھ ، پی ٹی آئی کے پی اور ن لیگ پنجاب سے جیتتی ہے، البتہ ضمنی انتخاب سے طے ہوگیا کہ پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہے کبھی وقت تھا کہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کا تصور نہیں تھا آج ایم کیوایم کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے اسی طرح جب نوازشریف فیملی کو سزا ہوگی تو مسلم لیگ ن کا حال بھی ایم کیو ایم کی طرح ہی ہو گا اور اسی طرح سے اس کے ٹکڑے ہونگے ایک سوال پر ان کاکہناتھاکہ جہانگیر خان ترین پارٹی کا اثاثہ تھے ہیں اوررہیں گے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved