منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

کراچی کے ایک قیدی نے اپنی جوان بیٹی کو جیل میں بلوا لیا۔۔باقی قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے ایسا کام کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی ملیر جیل میں قیدی کی فرمائش پر بیٹی کے نکاح کی تقریب رکھی گئی جس میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے خوب ہلاگلا کیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدی محمد راشد کی فرمائش پر ان کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عزیز رشتے داروں، قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں گانوں کی دھنوں پر قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے مل کر خوب رقص کیا جب کہ دولہا اور دلہن کو جیل انتظامیہ کی جانب سے شادی کے موقع پر تحائف بھی دیے گئے۔اس حوالے سے سپریٹینڈنٹ جیل حسن

سہتو کا کہنا تھا کہ قیدی محمد راشد کی بیٹی کے نکاح کا انتظام جیل میں کیا گیا کیوں کہ سزا کی وجہ سے قیدی اپنے بیٹی کی شادی میں نہیں جاسکتا تھا جس کے باعث اس کی خواہش پوری کی گئی۔محمد راشد ملیر جیل میں قتل کے مقدمے کے باعث قید ہیں جب کہ ان کی بیٹی عروسہ کی شادی عبداللہ نامی نوجوان سے ہوئی ہے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us