منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

پنجاب کے بالائی علاقے میں ایک سسر نے اپنی بہوسے ایسا شرمناک کام کر ڈالاکہ وہ لہو لہان ہو کر پولیس سٹیشن پہنچ گئی۔۔


اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)من پسند جہیز نہ لا نے کا شاخسانہ چار ماہ کی نئی نویلی دلہن پر سا س سسر اور ا ن کے ساتھ آنے والی خاتون اور مرد نے میکے آئی بہو پر چادر چار دیواری کاتقدس پامال کر تے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنا یا تشدد کے بعد سا س ، سسر بہو کے میکے سے طلا ئی زیورات اور نقد رقم بھی لے گئے ،بہو زخموں سے چور ماڈل پو لیس اسٹیشن

اٹک پہنچ گئی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ثناء رستم زوجہ مظہر اقبال دختر محمد رستم ساکن محلہ نیو ٹائون اٹک شہر نے اپنے حقیقی بھائی کے ہمراہ پولیس کو بیان کیا کہ میری شادی تقریباً چار ماہ قبل مظہر اقبال ولد میر داد ساکن نیو ٹائون اٹک شہر سے ہو ئی تھی میرا خاوند اور اس کے والدین مجھ پر نا حق تشدد کر تے ہیں کہ تم ہماری مرضی کا سامان جہیز نہ لا ئی ہو اب تمہارے ساتھ روز یہی سلوک ہوا کرے گا میں میکے والدین کے گھر نیو ٹائون اٹک مو جود تھی کہ میرا سسر میر داد ہمرا ہ ساس بنو بی بی دو نا معلوم مر د اور عورت جن کو میں سامنے آمنے پر شنا خت کر سکتی ہوں زبر دستی ہمارے گھر داخل ہو ئے اور مجھے کہا کہ اپنے والدین سے فوراً پچاس ہزار روپے لیکر گھر آجا ئو میں نے انکار کر دیا ،میرے والدین غریب ہیں اورا ن کے پاس پیسے نہیں ہے لیکن میرا انکار سنتے ہی وہ لوگ آگ بگو لہ ہو گئے اور گالم گلوچ کر نے کے بعد مجھ پر تشدد کیا تشدد کے سبب میر ے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں لگی میرے شور اور وا ہ ویلا کر نے پربا ہر کھڑے لوگ آگئے ، چاروں مرد اور عورتیں جاتے ہو ئے میرا بیگ چوری کر کے لے گئے ہیں جس میں میرے طلا ئی زیورات اور کچھ رقم تھی پو لیس نے زیر دفعہ 379,452,337-FI/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved