بدھ‬‮   22   اگست‬‮   2018
           

اب میرا ضمیر مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ۔۔۔زینب کے قاتل عمران کے وکیل نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ ملزم کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قائم دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس میں ملزم عمران کا بیان قلمبند کر لیا، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں مسلسل نو

گھنٹوں تک کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزم عمران کا بیان قلمبندکیا ، ملزم کے وکیل مہر شکیل نے عمران کا کیس لڑنے سے انکار کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، مہر شکیل نے کہا ہے کہ ملزم عمران کی جانب سے اقرار جرم کے بعد ان کا ضمیر سفاک قاتل کا کیس لڑنے کی اجازت نہیں دیتا،،محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کردیاگیا، پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے محمد سلطان کو زینب کے قاتل کا وکیل مقرر کیا ہے، عدالت کی جانب سے 33گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا، عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ آج محفوظ کیے جانے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فیصلہ سنانے کا امکان ہے، عدالت عالیہ کے چیف جسٹس نے انتظامی نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور سات یوم میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم صادر کر رکھا ہے

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us