بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

نواز شریف کے گھر سے ہی پی ٹی آئی رہنما اٹھ کھڑا ہوا۔۔شریف خاندان کے خلاف ایسا بیان جاری کہ ہر کوئی چونک گیا


رائیونڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما ء چودھری لطیف جٹ نے کہاکہ حکومت کا اصل دارالحکومت جاتی امرا ہے، ملکی فیصلے وہاں ہوتے ہیں،کرپٹ نظام کے تحت 100الیکشن ہوجائیں کرپٹ ہی کامیاب ہوں گے،حکمران آئین سے خود کو بالا تر سمجھتے ہیں ، ن لیگ کی کرپشن کے چرچے نے آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،کرپٹ حکمران قانو ن کے کٹہرے میں ہیں،اب قانون ہی ان کو منطقی انجام تک پہنچائے گا، وہ ان خیالات کااظہارپارٹی ورکروں اور میڈیا سے کررہے تھے ، انہوں نے مزیدکہاکہ عوام پی ٹی آئی چیئر میں عمرا ن خا ن کی قیادت پر متحد ہے ،ن لیگ نے الیکشن

سے قبل ہی دھاندلی کاآغاز کر دیا ہے،ن لیگ کے درباری عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں سے قوم نجات چاہتی ہے تاکہ ملک میں بے روز گاری کا خاتمہ اور جمہوریت حقیقی معنوں میں ہو،نام نہاد جمہوریت نے ملک کو کنگال اور قرضوں کے بوجھ تلے دفن کردیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us