منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

اگر نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو۔۔۔سینئر ملکی سیاستدان کا حیران کن دعویٰ


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بدعنوانی مقدمات میں نامزد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سحق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ پہلے سے کر رکھا ہے، نواز شریف داماد اور بیٹی حکومتی سرپرستی میں فرار ہو سکتے ہیں،نیب کا خط وزارت داخلہ کیلئے امتحان ہے،قانون کی بالادستی ہو گی یا سزا یافتہ کیلئے ذاتی ملازمت۔اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنا حکم عدولی ہوگی،حکم عدولی کی سزا آئین اور

قانون میں درج ہے۔ قانون کی نظر میں ہر شہری برابر لاگو کرنا ہوگا ۔ملزمان کے خلاف باقاعدہ نیب ریفرینس دائر ہیں۔ میثاق جمہوریت کے تقدس کو نواز شریف نے مجروع کیا،نواز شریف جمہوریت پر بد نما داغ بن چکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved