منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

مشرف کے زمانے میں متنازعہ ترین حرکات کرنے والی خاتون وزیر اس کس پاکستانی لیڈر کے گن گانے لگیں؟؟ہر کوئی حیران


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں عالمی میڈیا پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ کر نہ صرف ہم وطنوں کے دل جیت لیئے ہیں بلکہ تمام سیاستدانوں کو سبق دیا ہے کہ عالمی میڈیا پر جب جائیں تو صرف پاکستان کا دفاع کریں۔

اپنے ایک بیان میں نیلوفر بختیار نے کہا کہ ملک کی قیادت کے لیئے بلاول بھٹو زرداری جیسے نوجوان قائد کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خلاف پکنے والی سازشوں سے قوم کو بروقت آگاہ کردیا ہے ہر محب وطن کو چاہئیے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ کوئی کتنے بھی دعوے کرے مگر حقیقت یہ ہے کہ اقتصادی راہداری صدر آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے کیوں کہ صدر آصف زرداری اگر گوادر سنگاپور سے واپس نہ لیتے تو اقتصادی راہداری کیسے بن سکتی تھی۔ نیلوفر بختیار نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بھی صدر آصف علی زرداری کا کارنامہ تھا جو ترقی کی منزلیں طے کراتا مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔

 

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved