منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

نکلو یہاں سے ورنہ میں۔۔صحافی شاہد کو دیکھتے ہی چیف جسٹس کا پارہ چڑھ گیا۔۔تاحیات پابندی لگا دی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے شاہد اورکزئی کی سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اب جھوٹی پٹیشنز کا دور ختم ہو گیا، ججوں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گی۔شاہد اورکزئی نے سپریم کورٹ میں حال ہی تعینات ہونے والے جج جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔ سماعت کے دوران شاہد اورکزئی روسٹرم پرآئے تو چیف جسٹس نے ان کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججوں کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اب جھوٹی پٹیشنز کا دور ختم ہوگیا ہے، چیف جسٹس نے شاہد اورکزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پٹیشنز دائر کرنے کے عادی ہیں اور ججوں کی تضحیک بھی کرتے ہیں، شاہد ا

ورکزئی نے پوچھا کہ سپریم کورٹ کی کون سی رجسٹری میں پابندی ہوگی؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تمام رجسٹریوں میں پابندی ہوگی شاہد اورکزئی نے اگلا سوال کیا کہ کس ملک میں، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں اور اگر آپ نے روسٹرم نہ چھوڑا تو مزید سخت اقدام اٹھا سکتا ہوں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved