منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

غلط خبر جنگ گروپ کے گلے ہی پڑ گئی،،عدالت کا بڑا حکم جاری


اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)سپریم کورٹ میں جنگ گرو پ کی غلط خبر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو انگریزی اخبار دی نیوز میں غلط خبر کی تردیدی شائع کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر تردید شائع نہ کی گئی تو ہفتے کو میر شکیل الرحمٰن کراچی رجسٹری میں پیش

ہوں۔بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،تو کمرہ عدالت میں موجود جنگ گروپ کے رپورٹر نے عدالت کو بتایا کہ جنگ اخبار نے خبر چھاپ دی تاہم اسی دوران ایک صحافی نذیر لغاری بھی عدالت میں پیش ہوے اور موقف اختیار کیا کہ جنگ کی خبر کامتن توہین آمیز ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے خبر پڑھنے پر دل آ زاری نہیں ہوئی، آپ دونوں کا جھگڑا ہے، اپنا جھگڑا یہاں نہ لائیں،دو چینل کے درمیان معاملہ ہے، وہ آپ کو اچھا کہتے ہیں، آپ انکو اچھا کہتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے آج کی اخبار میں قابل احترام چیف جسٹس کہا گیا لیکن انگریزی اخبار میں تردید نہیں چھپی، اگر دی نیوز میں تردید نہیں چھپی تو اخبار کے مالک شکیل الرحمٰن عدالت میں آجائیں یہاں نہیں آ سکتے تو کراچی رجسٹری میں پیش ہوں، کراچی میں انکی جج کے بارے میں بیان کی ویڈیو بھی چلائیں گے، دوران سماعت جنگ گروپ کے رپورٹر نے آج بدھ تک تردید اور وضاحت چھاپنے کی یقین دہانی کرائی تو چیف جسٹس نے کہا کہ دی نیوز میں تردید شائع نہ ہوئی تو ہفتے کو شکیل الرحمٰن ساڑھے نو بجے کراچی میں پیش ہوں#

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved