منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

مجھے مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی ٹکٹ کی لالچ دےکر فوج کے خلاف یہ کام کرنے کو کہا تھا۔۔عائشہ گلا لئی ایک مرتبہ پھر سنگین الزامات کے ساتھ میدان میں آگئیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے انکشاف کیا ہےکہ ان سے فوج مخالف پراپیگنڈے کےلئے رابطہ کیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان سے رابطہ کرکے پیشکش کی کہ آپ کو اور آپ کے والد کو سینیٹ کا ٹکٹ مل جائے گا ۔ آپ نے بس فوج مخالف بیانات دینے ہیں۔ فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرنا ہے اور فوج کو نشانہ بناناہےلیکن میں نے ایسی کوئی بھی پیشکش قبول کرنے سے انکار کرد یا۔ کیونکہ صر ف 45ہزار تنخواہ لینے والے میجر اسحاق اور کیپٹن اسفند یار جیسے لوگ اپنی جانیں قربان کرکے ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔

اس وقت فوج ہی ہے جو دفاع اور خارجہ پالیسی کو چلا رہی ہے۔ ان کی قربانیوں کو کون بھول سکتا ہے۔ سیاستدانوں کو تو اپنی لوٹ مار اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے ہی فرصت نہیں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us