منگل‬‮   20   فروری‬‮   2018
           

یہ بات آپ کو میں نے نہیں بلکہ آپ کے آس پاس بیٹھے ان لوگوں نے کی تھی۔۔۔ نوازشریف کے طنز کے بعد چودھری نثار بھی کھل کر میدان میں آگئے ۔۔ایسی بات کہہ ڈالی کہ سابق وزیراعظم چونک اٹھیں گے


اسلام آباد (مانیٹربگ ڈیسک ) گزشتہ روز پنجاب ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس کے دوران نوازشریف نے خطاب کیا تھا اور اس دوران انھوںنے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری سے مکالمہ بھی کیا تھا۔ طلال چودھری نے کہا تھاکہ میاں صاحب یہی وہ کمرہ ہے جہاں سے آپ نے جی ٹی روڈ کےلئے

ریلی نکالی تھی۔ جس پر نوازشریف نے کہا تھا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جومجھے مشورہ دیتے تھے کہ جی ٹی روڈ سے نہیں بلکہ موٹر وے سے لاہور جائیں۔ اس پر طلال چودھری نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ وہ اب سامنے نہیں آئیں گے۔ اس بیان میں چودھری نثار علی خان کو خاص کر تنقید کا ہدف بنایا گیا تھا تاہم اب چودھری نثار بھی اس تنقید کے جواب کےلئےمیدان میں آگئے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ نواز شریف کا بذریعہ موٹر وے جانے کا فیصلہ صرف میرا نہیں بلکہ ن لیگ کی ساری سینئر قیادت کا تھا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس وقت کی صورتحال پر جب ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا تو اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نواز شریف لاہور جانے کیلئے جی ٹی روڈ کے بجائے موٹر وے کا راستہ استعمال کریں ۔ چوہدری نثار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی سمیت 11سینئر ن لیگی رہنما شامل تھے اور ایک دو کو چھوڑ کر باقی رہنمائوں نے انہیں جی ٹی روڈ کے بجائے موٹر وے سے لاہور جانے کا مشورہ دیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved