منگل‬‮   22   مئی‬‮   2018
           

زینب کے قاتل عمران علی نے اعتراف جرم کے بعد اس کے وکیل نے کیس چھوڑ دیا۔۔فیصلہ کتنے گھنٹوں میں آنے والا ہے؟؟بڑی خبر آگئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ننھی زینب کے قاتل عمران علی نے عدالت کے رو برو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم عمران علی نے اعتراف کر لیا کہ اس نے زینب سمیت آٹھ بچیوں سے زیادتی کرکے انھیں موت کے گھاٹ اتارا۔ عدالت نے ملزم کو اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا بھی وقت دیا تاہم دوبارہ بھی ملزم عمران علی نے اپنا موقف دوہرایا اور اپنے جرم کا اعتراف کیا ۔ ملزم کے وکیل مہر شکیل نے بھی کیس سے دستبردار ہونےکا اعلان کر دیا

۔ جس کے بعد اب اگلے دو سے تین دنوں میں زینب قتل کیس کا فیصلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ڈی این اے میچ کرجانے کے شواہد کو ناکافی قرار دیے جانے کی بنا پر عدالت نے ملزم کا اعتراف جرم لازمی قرار دے دیا تھا ۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us