بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

یہ سب کہنا آسان ہے پیارے۔۔۔ایک پتا بھی ہلنے کی آواز آئی نا تو دیکھنا کیسے تمھاری۔۔۔پاکستان نے بھارت کی ” ٹیں ٹیں” کا ایک ہی صاف ستھرا جواب دے دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کیمپ پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی اب بھارت کامعمول بن چکا ہےجو انتہائی افسوسناک ہے، بھارت کا دھمکی آمیز لہجہ پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا،پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ ریمارکس سے متعلق منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا معمول بن چکا ہے ،بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت الزام تراشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دھمکی آمیز لہجے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ ایل او سی پر مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کی وجہ سے پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا۔انہوں نے کہاکہ

پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی الزامات قبل از وقت اور نامناسب ہیں ،بالخصوص بھارت خود تسلیم کرتا ہے کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بارہا دیکھ چکے ہیں کہ بھارت خود ہی منصف اور جلاد کا کردار ادا کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us