بدھ‬‮   22   اگست‬‮   2018
           

پی ایس ایل کا سارا مزہ ہی کرکرا ہو گیا۔۔ کروڑوں دلوں کی دھڑکن اورایونٹ کی جان سمجھے جانے والے غیر ملکی کرکٹر نے کھیلنے سے انکا ر کر دیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے میدان جلد ہی سجنے والاہے۔ 22فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں ہوں گے ۔ جن میں سے دو پلے آف میچز لاہور میں جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔جو 25مارچ کو منعقد ہو گا تاہم اب شائقین کرکٹ کے لئے ایک مایوس کردینے والی خبر بھی آگئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہےکہ معروف برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن تیسرے ایڈیشن کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ اس بارے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیون پیٹر سن رواں سال ہر طرح کی کرکٹ

سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔ انھیں پی ایس ایل میں شرکت کی درخواست ضرور کی جائے گی اور ایسی ہر ممکن کوشش کی جائے گی لیکن پلے آف رائونڈ اور فائنل کےلئے شاید انھیں پاکستان آنے پر آمادہ نہ کیا جا سکے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us