اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

جو باغی عورتیں پکڑی جائیں ، ان کو قتل نہ کرو ، بلکہ ان کی شرمگاہوں پر۔۔۔۔فلپائنی صدر کا ایسا بیان جاری کہ پوری دنیا میں کہرام مچ گیا


منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) شما ل مشرقی ایشیائی ملک فلپائن کے صدر راڈریگو ڈوٹرٹےاپنے متنازعہ بیانات او ر سخت گیر رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص شہر ت رکھتے ہیں۔ ایک سے زائد مرتبہ وہ ایسے بیانات کے مرتکب ہو چکے ہیں کہ انھیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمو ں کی کڑی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم حال ہی میں جو انھوں نے اپنے ملک کی باغی خواتین کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے اس پر تو ہر طرف کہرام ہی مچ گیا ہے۔کہتے ہیں کہ بغاوت کے جرم میں جو خواتین پکڑی جاتی ہیں۔ ان کو قتل نہ کیا جائے بلکہ ان کی شرمگاہوں پر گولی ماری جائے تاکہ وہ اس احساس کے ساتھ زندہ رہیں کہ وہ اب کسی کام کی نہیں رہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ڈوٹرٹے

نے یہ بیان حکومت کی مخالفت کرنے والی خواتین کمیونسٹ باغیوں کے بارے میں دیا، جس پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈوٹرٹے کے یہ الفاظ خواتین کے لئے ان کے تحقیر آمیز بیانات میں تازہ ترین اضافہ ہیں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved