جمعرات‬‮   26   اپریل‬‮   2018
           

دولت کا گھمنڈ۔۔غربت کا مذاق۔۔علی ترین نے حرکت ہی ایسی کی تھی لودھراں کے عوام کو بہت غصہ تھا،،، ،،علی ترین کے مقابلے میں کوئی بھی کھڑا ہوتا تو جیت جاتا ۔


لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو این اے 154الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ایک قدرے غیر معروف رہنما سے بری شکست کا سامنا ہوا۔ یہ کوئی معمولی مارجن نہیں بلکہ 25ہزار ووٹوں کا فرق تھا ۔ سینئر صحافی فیاض محمود کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جاننے کےلئے تجسس ہوا کہ ایک معروف اور معتبر خاندان یہ الیکشن کیسے ہار گیا ۔ اور میں

نے یہی جاننے کےلئے اپنے ایک دوست کو فون کیا جووہاں کے زمینی حقائق سے باخبر تھا ۔ میںنے پوچھاکہ تحریک انصاف کی شکست کی کیا وجوہات ہیں۔؟ اس نے کہا کہ دو وجوہات ہیں ۔ ایک تو مسلم لیگ (ن) کے ناراض دھڑوں کا اکٹھا ہو جا نا اور دوسری وجہ تحریک انصاف خود ہے۔ علی ترین نے الیکشن مہم کے دوران لوگوں کے گھروں میں گئے اور ان میں دو دو ہزار روپے تقسیم کیے۔ جس پر میں نے سوال کیا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ تو اس کا جواب تھا کہ میرے قریبی جاننے والوں کو یہ رقم ملی ہے۔ اورلوگوں نے اس بات کا برا منایا ہے۔ علی ترین نے لوگوں کی غریبی اور سفید پوشی کا مذاق اڑایا ہے۔ اور ان کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی ہے۔ اور یہی وہ وجہ تھی کہ لوگوں نے اپنا بدلہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر دیا۔ میں تو کہتاہوں کہ علی ترین کے مقابلے میں اقبال شاہ تو کیا کوئی بھی امیدوار ہوتا تو جیت جاتا

Image result for ali tareen

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us