جمعرات‬‮   26   اپریل‬‮   2018
           

کیا علی ترین کے ہارنے کی وجہ باپ بیٹے کا تکبر تھا؟؟؟؟؟؟این اے 154میں جیتنے والے اقبال شاہ کے بارے میں جان کر آپ کہیں گے ایسے شخص کو کون ہر ا سکتا تھا؟


لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک ) حلقہ این اے 154میںٌپاکستان تحریک انصاف کی بڑے مارجن سے کامیابی کے دعووں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید اقبال شاہ اس اعتبار سے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ وہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کے مقابلے میں غیر معروف ہیں تاہم اب چونکہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں تو ان کے حوالے سے ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جو حیران کن ہیں۔ سید اقبال شاہ علاقے میں پیر ہیں اور دم درود کرتے ہیں ۔ان کا ایک بیٹا رکن صوبائی اسمبلی ہے۔ اقبال شاہ کو ایک سماجی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ان کے والد پیر کرم بخش بھی ایک نیک دل اور مہربان شخصیت تھے جنھوںنے علاقے کی بہبود کےلئے اپنی ڈیڑھ مربع زمین وقف کی تھی جہاں پر اس وقت ہسپتال ،سرکاری سکول اور ہسپتال بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ جدید سہولیات سے آراستہ ٹراما سینٹر بھی ان کی عطیہ کی ہوئی

زمین پر ہی بنایا گیا ہے۔ اقبال شاہ نے لاہور سے گریجوایشن کیا ہے تاہم وہ زمیندار پیشہ ہیں۔ الیکشن کمیشن میں انہوں نے 9 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار 123 روپے کے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔وہ 2005 میں تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے۔یونین کونسل کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا ہے اور جہانگیر ترین کے بیٹے کو شکست دی

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us