اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

پنجاب کے پسماندہ شہر میں ایک ہوٹل پر ولیمہ کا کھانا پیش کیا گیا، کھانے سے کس چیز کی بدبو آرہی تھی؟؟جب مہمانوں نے شکایت کی تو مالک نے ان کے ساتھ کیا کیا؟؟کھانو ں والوں کا کیاحال ہوا؟؟


شاہ کوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک) شاہکوٹ نجی ہوٹل مالک نے باراتیوں کو باسی کھانا کھلا دیا ، احتجاج پر کئی مہمان یرغمال ، ہتک آمیز رویہ ، حکام بالا سے کاروائی کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ روڈ پر واقع نجی قصر نور میرج ہال میں کڑی بھیٹ کے رہائشی نواز الحق نے اپنے بھتیجے کی دعوت ولیمہ رکھی جس کی بابت انتظامیہ سے مینو طے ہوا ، متأثرین کے مطابق ولیمہ کے دن میرج ہال انتظامیہ نے مینیو سے ہٹ کر دھوکہ دہی اور فراڈ سے گندہ اور بدبودار باسی کھانادعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کو کھلا دیا جس سے اکثر مہمانوں کی طبیعت ناساز ہونے لگی جن کو

ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا ، انتظامیہ سے احتجاج پر میرج ہال انتظامیہ نے دعوت ولیمہ میں شریک کئی مہمانوں کو یرغمال بنا لیا اور ان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ، نواز الحق نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ایسے شعبدہ باز میرج ہالز کے خلاف فوریکاروائی کی جائے تاکہ سادہ لوح شہری لٹنے سے بچ سکیں

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved