اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

وہائٹ ہائوس سے ایک اور شرمناک کہانی باہر آگئی،،اہلیہ کو کس طریقے سے اذیت دی جاتی رہی؟؟استعفیٰ بارے بھی بڑی خبر


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وہائٹ ہاؤس میں تقاریر اور خطابات کے لکھاری ڈیوڈ سورنسن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ چند روز کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جب خواتین کے خلاف تشدد کے پس منظر میں وہائٹ ہاؤس کا کوئی اہل کار اپنے منصب سے سبکدوش ہوا۔ امریکی اخبار نے بتایا کہ سورنسن کی سابقہ اہلیہ (جن کا نام نہیں بتایا گیا) نے اْن پر الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد ساتھ گزارے گئے عرصے میں سورنسن جسمانی اور جذباتی طور پر اپنی بیوی کے ساتھ پْرتشدد تھے۔اس سے قبل وہائٹ ہاؤس کے ملازمین کے سکریٹری روب

پورٹر نے اپنے منصب سے استعفا دے دیا۔ ان پر بھی گھریلو تشدد کے مماثل الزامات تھے۔روب کی سبک دوشی اْن اخباری رپورٹوں کے چند دن بعد سامنے آئی جن میں بتایا گیا تھا کہ روب نے اپنی دو سابقہ بیویوں کے ساتھ تشدد کا معاملہ کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے سینئر اہل کار جان کیلی موجودہ صورت حال میں دباؤ کے سبب مستعفی ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved