منگل‬‮   21   اگست‬‮   2018
           

اسرائیل نے فلسطین کےبعد ایک اور عرب ملک سے جنگ چھیڑڈالی،،خوفناک حملوں میں درجنوں ہلاکتیں


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں چھ شامی فوجی اور ان کے دس اتحادی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔اغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں چھے شامی فوجی اور ان کے دس اتحادی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ان میں غیر شامی فوجی بھی شامل ہیں۔اس سے قبل اسرائیل کا ایک ایف سولہ لڑاکا جیٹ حملوں کے بعد شام کے طیارہ شکن میزائلوں کے زد میں آگیا تھا اور یہ اسرائیل کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ

ہوگیا تھا۔اس کا ایک پائیلٹ نکلتے ہوئے شدید زخمی ہوگیا تھا اور ایک کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن اسرائیل نے ابھی تک اس بات کی تصدیق کی ہے اور نہ وہ کرے گا کہ اس کے لڑاکا طیارے کو دشمن نے میزائل فائرکرکے مار گرایا ہے۔1982ء میں پہلی لبنان جنگ کے بعد اسرائیل کے لیے اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ اس کا ایک لڑا کا طیارہ جنگی کارروائی کے دوران میں تباہ ہوا ہے۔شامی صدر بشار الاسد کے اتحادی ملک روس نے شام میں اسرائیل کی اس کارروائی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کو شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے صہیونی ریاست کی طرف داری کرتے ہوئے ایرا ن کے خلاف جنگی کارروائی کی حمایت کی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو یمن سے لبنان تک امن اور استحکام کو تہ وبالا کرنے کی کارروائیوں سے باز آجانا چاہیے اور اپنے کردار میں تبدیلی لانی چاہیے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us