بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
           

مسلم لیگ (ن) نے این اے 154میں جیت کےلئے ایسا کون سا کام کیا تھا جو تحریک انصاف نہیں کر سکی؟؟حیران کن دعویٰ


اسلام آباد؍لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔ لیگی رہنما نے جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کو 25ہزار کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما کی جانب سے جیت کے بعد رد عمل آنا شروع ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام غریب ضرور مگر بے ضمیر نہیں ہیں۔ گزشتہ الیکشن سے سبق سیکھا اور تحریک انصاف کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا۔ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں

مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے علی ترین کو شکست دینے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلے شکر ادا کرتا ہوں جیت پر بہتخوش ہیںگزشتہ الیکشن سے ہم نے بہت سبق سیکھا۔ تحریک انصاف والے کسی طرح سے خرید و فروخت کرتے ہیں ہم نے ان کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا۔ لودھراں کی عوام اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہاں کی عوام غریب ضرور ہیں مگر بے ضمیر نہیں ہیں۔ ہم لوگوں نے پارٹی وژن اور شہباز شریف کے کاموں کو عوام کے سامنے رکھا۔ ہم سب نے مل کر آخری دس روز میں محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لودھراں آنا چاہتی تھی کم وقت میں لوگوں کو حرکت میں لانے پر دشواری پیش آسکتی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved
   About Us    |    Privacy policy    |    Contact Us