اتوار‬‮   25   فروری‬‮   2018
           

شکست کا صدمہ کیا کم تھا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے کےلئے اور بری خبر آگئی؟؟؟تحریک انصاف بھی حیران


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154کے الیکشن کے نتائج تو سب کے سامنے آہی گئے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے 25ہزار ووٹوں کے فرق سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین ہار گئے ہیں لیکن

 

ان کو ہارنے کی تکلیف کے علاوہ ایک اور بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ کو جرمانہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری

تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کی حلقے میں انتخابی مہم میں شرکت پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ کو 30 ہزار روپے جبکہ تحریک انصاف کے جلسہ عام میں اراکین قومی اسمبلی کی شرکت پر علی جہانگیر ترین کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ تر ین
دلچسپ و عجیب
روحانی دنیا
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ پاکستان لائیو نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Pakistan Live News. All Rights Reserved